25 اکتوبر 2013 - 20:30
اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینی مسلمانوں کے گھر تباہ

یرشیبا کے جنوب میں واقع علاقہ نیگو میں اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی مسلمانوں کا گھر تباہ کر دیا۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق یہ گھر بیر المشاش گاؤں سے تعلق رکھنے والے محمد الولیدی کا تھا۔اسرائیلی فوجیوں نے بلڈوزر کی مدد سے گھر کے سولر پینل پانی کے ٹینک اور گھر کے گرد باڑ کو تباہ کر دیا۔ اسرائیلی اتھارٹی کی طرف سے موقع پر ایک نوٹس بھی چھوڑا گیا۔ جس پر لکھا تھا ”داخلہ ممنوع اراضی اسرائیلی اتھارٹی کی ملکیت ہے” اس سے قبل اکتوبر کے اوائل میں اسرائیلی فوجیوں نے نیگو گاؤں میں وادی النیم کے گھر کو تباہ کر دیا تھا۔ جس میں دسیوں افراد بے گھر ہو گئے تھے۔

.......

/169